یاسر شاہ کی خواہش پوری ہوگئی ‘شین وارن کی ملاقات ‘ مفید مشورے

یاسر شاہ کی خواہش پوری ہوگئی ‘شین وارن کی ملاقات ‘ مفید مشورے
یاسر شاہ کی خواہش پوری ہوگئی ‘شین وارن کی ملاقات ‘ مفید مشورے

  

شارجہ (ویب ڈیسک) آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے پاکستانی لیگ سپنر یاسر شاہ کو ان کی باﺅلنگ کے بارے میں مفید مشورے دیے اور ان کی خواہش پوری کردی۔کلائی کے زور سے گیند گھمانے والے دونوں سپنروں کی ملاقات شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں ہوئی جس کی خواہش شین وارن نے ظاہر کی تھی اور پاکستانی ٹیم کے مینیجر انتخاب عالم نے انھیں پاکستانی ٹیم کی پریکٹس میں آ کر یاسر شاہ کے ساتھ بولنگ کی اجازت دی تھی۔شین وارن تقریباً ڈیڑھ گھنٹے یاسر شاہ کے ساتھ میدان میں رہے اور انھوں نے خود باﺅلنگ کر کے یاسر شاہ کو لیگ سپن کے مختلف رموز بتائے۔ شین وارن نے کہا کہ یاسر شاہ اس وقت دنیا کے بہترین لیگ سپنر ہیں اور ان کے ہاتھ سے جس طرح گیند نکلتی ہے وہ انھوں نے اپنے طویل کریئر میں کسی بھی دوسرے باﺅلر کی نہیں دیکھی۔ وہ تیز گیند کرنے کے بجائے کچھ وقت لیا کریں اور صبر سے باﺅلنگ کریں۔ اگر وہ صرف اپنی رفتار پر قابو کر لیں تو وہ انتہائی خطرناک لیگ سپنر ہوں گے۔بیٹسمینوں کے خلاف حکمت عملی بنائیں اور زیادہ باﺅنس لائیں۔ یاسر شاہ نے کہا کہ وہ ملاقات کے لیے بہت خوش ہیں۔ سیریز کے بعد شین وارن کے بتائے ہوئے مشوروں پر نیٹ میں جا کر عمل کریں گے۔

مزید :

کھیل -