سابق صدر مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی

سابق صدر مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ...
سابق صدر مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف ججز نظر بندی کیس فاضل جج کی رخصت کے باعث بغیر کارروائی ملتوی کردی گئی ، آئندہ سماعت پر سابق صدر کے وارنٹ منسوخی کی درخواست پر بحث ہوگی۔اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سہیل اکرام کی رخصت کے باعث ججز نظر بندی کیس کی سماعت نہ ہو سکی ، پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست پر بحث ہونا تھی۔عدالت نے میڈیکل رپورٹ کے بغیر سابق صدر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر کے وارنٹ جاری کیے تھے ، پرویز مشرف کے وکیل نے میڈیکل رپورٹ جمع کروا کر وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی۔عدالت نے درخواست پر فیصلہ آنے تک وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد روک رکھا ہے ، آئندہ سماعت تیرہ نومبر کو ہوگی۔

مزید :

اسلام آباد -