کویتی اخبار کا سعودی شہزاد ے الولید بن طلال کا فلسطین کیخلاف اسرائیل کی حمایت کے اعلان کا دعویٰ ، دفتر نے تردید کردی
دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) کویتی اخبار ’القبس‘ نے دعویٰ کیاتھاکہ سعودی شہزادے الولید بن طلال نے فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں اسرائیل کا ساتھ دینے کا اعلان کردیالیکن حقیقت کچھ اور ہی نکلی اور دنیا کی چند امیرترین شخصیات میں شامل شہزادہ الولید بن طلال نے اسرائیل کی حمایت میں بیان کی تردید کرتے ہوئے بتایاکہ ان کی طرف سے کویتی میڈیا سے سرے بات چیت ہی نہیں ہوئی ۔
سعودی شہزادے نے ایسا زبردست اعلان کر دیا جو آج تک کوئی مسلم ارب پتی نہ کر سکا
کویتی اخبار القبس نے سعودی شہزادے الولید بن طلال کی جانب سے مبینہ طورپر جاری بیان کے حوالے سے دعویٰ کیاکہ فلسطین کے ساتھ جنگ کی صورت میں وہ یہودیوں اور اسرائیلی جمہوری خواہشات کا ساتھ دیں گے،وہ سمجھتے ہیں کہ عرب اور اسرائیل تعلقات اور مستقبل کی دوستی خطے میں ایرانی مداخلت روکنے کے لئے ضروری ہے۔
تمام دولت خیرات کرنے کی پرنس ولید نے ایسی وجہ بتادی کہ دل پگھل جائے
اخبار کے مطابق شہزادہ ولید بن طلال نے سعودی حکومت پر زور دیا کہ وہ خطے میں ایران کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کو روکنے کے لئے نئی پالیسی مرتب کرے اور اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدہ کیا جائے تاکہ خطے میں شام اور روس کی فوجی مداخلت کی آڑ میں ایرانی سازش کو ناکام بنایا جا سکے،ایران، روس اور حزب اللہ کا گٹھ جوڑ توڑنے کے لئے سعودی عرب اور اسرائیل کا اتحاد ضروری ہے، ایران فسلطین کارڈ کھیل کر سعودی حکومت کا تختہ الٹنا چاہتا ہے۔
پاکستان نے ایٹم بم کے تجربے کے لئے چاغی کا انتخاب ہی کیوں، اور کیسے کیا؟ دلچسپ انکشافات منظر عام پر آگئے
دوسری طرف ایکسپریس ٹربیون کے مطابق سعودی شہزادے نے ایسے کسی بھی بیان کی تردید کرتے ہوئے مسلسل نشانہ بنائے جانے پر اے ڈبلیوڈی نیوز کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔سی این این عربی کو شہزادے کے دفتر سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ چھپنے والا مضمون مکمل طورپر بے بنیاد اور جعلی ہے جبکہ شہزادہ ولید نے کویتی میڈیاآﺅٹ لیٹ سے سرے سے بات ہی نہیں کی ۔ دفتر نے واضح کیاکہ مسلسل شہزادہ ولید کے خلاف تصدیق کیے بغیر بے بنیاد چیزیں پھیلائی جاری ہیں ۔
یادرہے کہ یہ وہی شہزادہ ہیں جنہوں نے اپنی موت کے بعد ساری مال ودولت غرباءمیں تقسیم کردینے کا اعلان کررکھاہے ۔