سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن ،سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کواداکئے گئے معاوضے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن ،سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کواداکئے گئے معاوضے سے متعلق ...
سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن ،سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کواداکئے گئے معاوضے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب

  

کراچی(آئی این پی )سندھ ہائیکورٹ نے سانحہ بلدیہ ٹاو¿ن کے دوران جھلس جانے والی غیر شناخت شدہ لاشوں کے ڈی این اے رپورٹ طلب کر لی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے متاثرین کواداکئے گئے معاوضے سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ بلدیہ فیکٹری ازخود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔کیس کی سماعت چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس فیصل عرب کے بنچ نے کی۔دوران سماعت عدالت نے حکم کیا کہ جھلس جانےوالی غیرشناخت شدہ لاشوں کی ڈی این اے رپورٹ پیش کی جائے،عدالت نے متاثرین کو ادا کیئے گئے معاوضے سے متعلق بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت13نومبرتک ملتوی کردی۔

مزید :

کراچی -