زین قتل کیس، چیف جسٹس نے مصطفی کانجو کی رہائی کا نوٹس لے لیا ،ریکارڈ سیل کرکے پیش کرنے کا حکم

زین قتل کیس، چیف جسٹس نے مصطفی کانجو کی رہائی کا نوٹس لے لیا ،ریکارڈ سیل کرکے ...
زین قتل کیس، چیف جسٹس نے مصطفی کانجو کی رہائی کا نوٹس لے لیا ،ریکارڈ سیل کرکے پیش کرنے کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت دیگر ملزمان کی بریت کا ازخود نوٹس لے لیاہے ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ نے زین قتل کیس میں مصطفی کانجو سمیت 5ملزمان کی بریت کا نوٹس لیتے ہوئے کیس کا ریکارڈ سیل کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔یاد رہے پولیس نے لاہور میں کیولری کے علاقے میں سابق وزیر کے بیٹے مصطفی کانجو کو ساتھیوں سمیت زین نامی طالب علم کے قتل کیس میں گرفتار کیا تھا جس پر قتل کا مقدمہ چلایا گیا مگر آہستہ آہستہ کیس کے سارے گواہ منحرف ہوتے گئے جس کے نتیجے میں بالآخر مصطفی کانجو کو ساتھیوں سمیت رہائی مل گئی۔