کرینہ کپور 32کلو وزنی شرارا پہن کر رقص کریں گی

کرینہ کپور 32کلو وزنی شرارا پہن کر رقص کریں گی
کرینہ کپور 32کلو وزنی شرارا پہن کر رقص کریں گی

  

ممبئی(ویب ڈیسک)اداکارہ کرینہ کپور خان پور32 کلو وزنی شرارے میں رقص کرتی نظر آئیں گی۔ کرینہ کپور خان اپنی آنے والی فلم’کی اینڈ کا‘ کے ایک آئٹم گانے میں 32 کلوکا بھاری شرارا پہن کر رقص کریں گی جسے ان کے قریبی دوست اور مشہور ڈیزائنر منیش ملہوترانے ڈیزائن کیا ہے۔ کرینہ نے اس پوری فلم میں مغربی ملبوسات پہنے ہیں اور اپنے مداحوں کے لیے انہوں نے ایک گانا اس مشرقی لباس میں فلمایا ہے ۔ زرری کا بھاری کام اور نیٹ کے کپڑے سے بنے اس شرارے میں کرینہ نے دودن میں گانے کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔ گانے کی گوریوگرافی کے فرائض بوسکو نے انجام دیے ہیں جبکہ شوٹنگ ممبئی میں مکمل کی گئی ہے۔ فلم ’کی اینڈکا‘ م یں کرینہ کپور کے ساتھ اداکار ارجن کپور اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

مزید :

تفریح -