بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹاف کی تعیناتی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف

بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹاف کی تعیناتی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف
بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹاف کی تعیناتی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں پولنگ سٹاف کی تعیناتی میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریٹرننگ افسران نے پریذائیڈنگ افسر سمیت دیگر عملے کی ڈیوٹیاں دو دو جگہ لگا دیں جس کے باعث پولنگ سٹاف پریذائیڈنگ افسران کے دفتر کے باہر پریشان کھڑا ہے۔ پولنگ سٹاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی اور انہیں یہ بھی اندازہ نہیں ہو رہا کہ وہ کس جگہ ڈیوٹی دیں گے۔ دوسری جانب ریٹرننگ افسران نے اس معاملے پر میڈیا کو بھی موقف دینے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -