سندھ ہائی کورٹ میں سندھ سول سروس ایکٹ ترمیمی بل 2015 کو چیلنج ، چیف سیکریٹری، اسمبلی سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس

سندھ ہائی کورٹ میں سندھ سول سروس ایکٹ ترمیمی بل 2015 کو چیلنج ، چیف سیکریٹری، ...
سندھ ہائی کورٹ میں سندھ سول سروس ایکٹ ترمیمی بل 2015 کو چیلنج ، چیف سیکریٹری، اسمبلی سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس

  

کراچی (آئی این پی) سندھ ہائی کورٹ میں سندھ سول سروس ایکٹ ترمیمی بل 2015 کو چیلنج کر دیا گیا۔درخواست گذار رانا فیض الحسن نے موقف اختیار کیا ہے کہ اس ترمیمی بل کے تحت حکومت سندھ اس قانون کے تحت من پسند ریٹائرڈ افسران کو محکموں میں تعینات کر رہی ہے اورحکومت سندھ اس قانون کے تحت ڈیپوٹیشن پر افسران رکھ رہی ہے جو سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیمی بل 2015 کو کالعدم قرار دیا جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے سندھ سول سروس ایکٹ کے خلاف درخواست پر چیف سیکریٹری، سندھ اسمبلی سیکریٹری اور دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے ۔

مزید :

کراچی -