بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دکھانے پر پابندی کافیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دکھانے پر پابندی کافیصلے ...
بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دکھانے پر پابندی کافیصلے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کو میڈیا پر دکھائے جانے پر پابندی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اشتیاق احمدنامی شہری کی طرف سے دائر کی جانے والی درخواست میں موقف اختیا رکیاگیا ہے کہ الیکشن کمیشن میڈیاکو فرائض کی ادائیگی سے نہیں روک سکتا۔واضح رہے کچھ دن پہلے الیکشن کمیشن نے میڈیاپر بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج دکھانے پر پابندی عائد کردی تھی ۔ترجمان الیکشن کمیشن نے موقف اختیار کیاتھاکہ وقت سے پہلے نتائج دکھانے سے فساد پھیلتاہے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -