خیبرپختونخواہ حکومت نے 4 این جی اوز کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی

خیبرپختونخواہ حکومت نے 4 این جی اوز کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی ...
خیبرپختونخواہ حکومت نے 4 این جی اوز کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے 4 این جی اوز کو زلزلہ متاثرہ علاقوں میں کام کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ان چاروں این جی اوز کو این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق جن این جی اوز کو کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے ان میں 3 غیر ملکی اور ایک ملکی این جی او ہے جو شانگلہ، سوات، تورغر اور مالاکنڈ میں کام کریں گی۔ذرائع کے مطابق یہ این جی اوز متاثرین کو خوراک، پینے کا صاف پانی، دوائیں، طبی سہولتیں، ایمبولیس سروس اور دیگر امداد فراہم کریں گی۔