الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے

الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے
الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق دس ہزار 87 امیدوار میدان میں ہیں۔ الیکشن کمیشن سے جاری بیان کے مطابق سندھ کی 2,333 یونین کونسل میں انتخابات ہوں گے جن کیلئے مجموعی طور پر 15784 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 15784 امیدواروں میں سے 3980 نے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے جبکہ اب تک سات سو امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔