علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے بھارت اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کرے ،پاکستان

علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے بھارت اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کرے ،پاکستان
علاقائی استحکام کیلئے ضروری ہے بھارت اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کرے ،پاکستان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام پر کسی قسم کا د باﺅ برداشت نہیں کیا جائے گا۔اپنے دفاع کیلئے جو کچھ مناسب ہوا،کریں گے ۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اپنے دفاع کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائے گا،جوہری پروگرام پر کسی بھی قسم کا دباﺅبرداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ روس کے ساتھ پاکستان کے دوستانہ تعلقات ہیں ،روس کے صدر کو پاکستان میں خوش آمدید کہیں گے،روس کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کیخلاف ہماری پوزیشن واضح ہے ، پاکستان دہشتگردی کیخلاف ہے۔پاکستان میں داعش کا فٹ پرنٹ نہیں ہے ۔ہمارے سکیورٹی اداروں نے واضح کیا کہ داعش کا سایہ بھی پاکستان میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے مسئلہ شام پر پاکستانی موقف بتاتے ہوئے کہا کہ شام کے حوالے سے ہماا موقف واضح ہے ،ہم تنازعہ شام کا بات چیت سے حل چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اورسعودی عرب کی جنگی مشقیں انسداددہشتگردی سے متعلق ہیں۔انہوں نے تصدیق کی کہ بھارت نے زلزلہ متاثرین کی امداد کی پیشکش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ خطے کے استحکام کیلئے ضروری ہے کہ بھارت اسلحے کی دوڑ سے اجتناب کرے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -