وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو رانا ثناءاللہ کی حمایت میں بیان دینے سے روک دیا

وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو رانا ثناءاللہ کی حمایت میں بیان دینے سے روک دیا
وزیراعظم نے وفاقی وزراءکو رانا ثناءاللہ کی حمایت میں بیان دینے سے روک دیا

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نواز شریف نے صوبائی وزیرراناثناءاللہ کی حمایت میں وفاقی کابینہ کو بیان دینے سے روک دیا اور کہا ہے کہ مجرم کے بیان کو جب قانونی تحفظ حاصل ہے تو اس پر حمایت نہ کیا جائے۔ ذرائع سے معلوم ہو ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کو قریبی حلقے نے مشورہ دیا ہے کہ صرف پارٹی یا پرانی دوستی کو ملحوظ خاطر نہ رکھا جائے رانا ثنا ءاللہ کے خلاف بیان قتل کے مجرم نے دیا ہے اگر اسے قانونی تحفظ حاصل ہے تو اس پر صوبائی وزیر کے تحفظ میں بیان نہ دیا جائے تاکہ پارٹی اور حکومت کا گراف عام شہری کی نظر میں بلند ہو۔ جس پر وزیر اعظم نے کابینہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی صورت صوبائی وزیر کے حق میں بیان نہ دیں۔

مزید :

اسلام آباد -