الیکشن کمیشن کو میڈیا پر پابندی لگانے کا اختیار کس نے دیا،ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے سینئر افسر و ں کو طلب کرلیا
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) الیکشن کمیشن کی طرف سے بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کو میڈیا پر دکھائے جانے پر پابندی کے فیصلے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کرنے کے بعد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے سینئر افسر و ں کو طلب کرلیا ہے ۔کیس کی سماعت کے دوران جسٹس فرخ عرفان نے استفسارکیا کہ الیکشن کمیشن کو میڈیا پر پابندی لگانے کا اختیار کس نے دیاہے ۔الیکشن کمیشن کی غیر سرکاری اورحتمی نتائج نشر کرنے پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے۔