سیدسبط الحسن شاہ عرف ڈبل شاہ کی لاہور میں موت ہوگئی
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک )رقم ڈبل کرنے سے شہرت پانے والے سیدسبط الحسن شاہ عرف ڈبل شاہ لاہور میں موت ہوگئی ہے۔ذرائع کے مطابق ڈبل شاہ کے خاندان کے مطابق سیدسبط الحسن گزشتہ ایک ہفتے سے کسی کے رابطے میں نہیں تھے اور گزشتہ روز رات گئے نامعلوم شخص نے ٹیلی فون کال پر اطلاع دی کہ ڈبل شاہ لاہور پی آئی سی میں زیرعلاج تھے اور ہارٹ اٹیک کی وجہ سے ان کی موت ہوگئی ۔ خاندان والوں کو کہا گیا کہ وہ ان کی لاش لے جائیں۔
ڈبل شاہ کے خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ نیب سے ڈیل کے بعد انہیں 6 سے 7 مرتبہ اغوا کیا گیا تھا اور اب کی بار بھی یہی خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ انہیں گرفتار ہی کیا گیا ہے لیکن ان کی ہلاکت کی اطلاع آئی ہے تاہم ان کی تدفین وزیرآباد کے گاو¿ں کالوکی میں کی جائے گی۔واضح رہے کہ اربوں روپے کے لین دین میں ملوث ڈبل شاہ نے بینکنگ کا متوازی نظام بنا رکھا تھا جس نے 6-2005 میں رقم ڈبل کرنے سے عالمی شہرت پائی جسے سٹیٹ بینک کی رپورٹ پر 13 اپریل 2007 کو نیب نے اپنی تحویل میں لیا۔