شام میں امریکی فضائی حملہ،جرمن گلوکار مارا گیا

شام میں امریکی فضائی حملہ،جرمن گلوکار مارا گیا
شام میں امریکی فضائی حملہ،جرمن گلوکار مارا گیا

  

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی وزارت دفاع سے تعلق رکھنے والے ایک اہل کار کا کہنا ہے کہ جرمن ریپر ڈیسو ڈوگ، جس نے کچھ عرصہ قبل شدت پسند تنظیم داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی، شام میں کیے گئے ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا ہے۔ ایلیزاسمتھ کا کہنا تھا کہ ڈیسو ڈوگ کو 16 اکتوبر کے روز رقّہ کے مقام پر مارا گیا۔ ڈوگ کا اصل نام ڈینس کوسپیرٹ تھا اور داعش میں شمولیت سے قبل وہ برلن میں مغربی موسیقی کی ایک صنف ریپ پرفارم کیا کرتا تھا۔ اس کا کام داعش کے لیے جرمن کارکن بھرتی کرنا بتایا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -