عمران ، ریحام خان کی طلاق کے اچانک اعلان کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

عمران ، ریحام خان کی طلاق کے اچانک اعلان کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی
عمران ، ریحام خان کی طلاق کے اچانک اعلان کی ممکنہ وجہ سامنے آگئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کا اچانک باضابطہ اعلان کردیا گیااور کپتان کی دوسری شادی کے ناکام ہونے پر پی ٹی آئی کارکنان میں بھی مایوسی پیداہوئی لیکن اس اچانک اعلان کے پیچھے چھپی ممکنہ وجہ سامنے آگئی ۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق میڈم ریحام خان لندن میں موجود ہیں اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں کو خدشہ تھا کہ وہاں پر ریحام خان کی اپنی قریبی دوستوں سے ملاقات ہوسکتی ہے جس دوران وہ اپنی پریشانی شیئرکرسکتی ہیں اور یہ خبر برطانیہ سے لیک ہوجانے پر پی ٹی آئی کو بلدیاتی انتخابات میں نقصان پہنچ سکتاہے ۔ ذرائع نے بتایاکہ پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقوں نے مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کافیصلہ کیا تاکہ خبر کہیں باہر سے سامنے آنے پر سیاسی نقصان نہ ہو۔

مزید :

اسلام آباد -