ہمیں ایک ساتھ نہ دیکھنے والوں کی خواہشات پوری ہو گئیں،ریحام خان
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ ہم نے طلاق کا فیصلہ کر لیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں ریحام خان نے کہا ہے کہ ہم نے راستے الگ اور اور طلاق کیلئے کیس فائل کیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کی خواہش تھی کہ ہم دونوں ساتھ نہ رہیں ان کی خواہشات پوری ہو گئی ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ریحام خان کا کہنا ہے کہ ان کی نندیں عمران خان کی شادی سے خوش نہیں تھیں ۔ان کی بہنوں کو لگتا تھا کہ ریحام عمران خان اور ان کی بہنوں کے درمیان فاصلے کا سبب بن گئی ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ریحام خان اپنی طلاق پر بیحد افسردہ تھیں اور وہ اس فیصلے پر بالکل خوش دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔