ریحام خان سیاسی کردار چاہتی تھیں لیکن عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے اختلافات پیداہوئے: معید پیرزادہ

ریحام خان سیاسی کردار چاہتی تھیں لیکن عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے اختلافات ...
ریحام خان سیاسی کردار چاہتی تھیں لیکن عمران خان کی مخالفت کی وجہ سے اختلافات پیداہوئے: معید پیرزادہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام کے درمیان شادی کا بندھن افسوسناک انجام کو پہنچ گیاہے اور دونوں کے درمیان طلاق کی باضابطہ تصدیق پی ٹی آئی ترجمان نے کردی ۔
دنیا نیوز سے گفتگوکرتے ہوئے سینئر تجریہ کار ڈاکٹر معید پیرزادہ کاکہناتھاکہ ریحام خان پارٹی میں سیاسی کردار چاہتی تھیں لیکن عمران خان خاندانی سیاست کی مخالفت میں اپنے موقف پرڈٹے رہے جبکہ کچھ معاملات میں ریحام خان کی مداخلت پر پارٹی رہنماﺅں نے تحفظات کا اظہار کیا اور میڈیا نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا، یہی سیاسی کردار کی خواہش ہی دونوں کے درمیان اختلافات کی وجہ بنے ۔ اُنہوں نے بتایاکہ عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما سے بھی بچوں کی وجہ سے خاندان کے قریبی تعلقات رہے ہیں لیکن کسی قسم کے متنازع بیان یا کوئی مداخلت اُن کی طرف سے کبھی سامنے نہیں آیا اور نہ ہی آج تک عمران خان نے اُن کے بارے میں کوئی ایسی بات کی ہے ،شادی کافیصلہ بھی عمران خان نے بچوں کی مشاورت کے بعد کیا تھا۔