ریحام خان کو طلاق کے بعد 18 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر اثاثے ملیں گے:رپورٹ

ریحام خان کو طلاق کے بعد 18 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر اثاثے ملیں ...
ریحام خان کو طلاق کے بعد 18 کروڑ روپے مالیت کے زیورات اور دیگر اثاثے ملیں گے:رپورٹ

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق معاملہ 18 کروڑ روپے میں طے پانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ریحام خان کو طلاق کے بعد کروڑروں روپے مالیت کے زیورات اور اثاثے ملیں گے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ریحام خان کو شادی کے وقت ملنے والے زیورات اور دیگر چیزوں کی مجموعی مالیت 18 کروڑ روپے بنتے ہیں اور طلاق کے بعد ان سے یہ تمام چیزیں واپس نہ لینے کا فیصلہ کرتے ہوئے یہ تمام چیزیں 18 کروڑ روپے میں ایڈجسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا کہ باہمی رضامندی سے طلاق کا فیصلہ 10 روز قبل ہوا اور اس دوران صلح کی تمام کوششیں بھی ناکام ہو گئیں۔ ذرائع کے مطابق ریحام خان کو شادی کے وقت دیئے گئے زیورات اور دیگر چیزیں واپس نہیں لی گئیں جن کی مالیت اٹھارہ کروڑ روپے بنتی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -