عمران ریحام علیحدگی ، جہانگیر ترین نے حق مہر کے چیک کی ادائیگی کی تردید کردی، طلاق سے کوئی تعلق نہیں :رہنماءپی ٹی آئی

عمران ریحام علیحدگی ، جہانگیر ترین نے حق مہر کے چیک کی ادائیگی کی تردید کردی، ...
عمران ریحام علیحدگی ، جہانگیر ترین نے حق مہر کے چیک کی ادائیگی کی تردید کردی، طلاق سے کوئی تعلق نہیں :رہنماءپی ٹی آئی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مقامی میڈیا نے دعویٰ کیاہے کہ ریحام خان کوکروڑوں روپے کا حق مہراداکیاگیاتھا جس کا چیک عمران خان کی طرف سے جہانگیر ترین نے ریحام خان کو دیالیکن جہانگیر ترین نے کسی مداخلت یا ادائیگی کی تردید کردی اور ایسی خبروں کو بے بنیاد قراردیدیاجبکہ نکاح خواں مفتی سعید نے بھی اعتراف کیاکہ حق مہر کی رقم کروڑوں میں نہیں بلکہ ایک لاکھ روپے مقرر تھی جو موقع پر ہی اداکردی گئی ۔

آٹھ کروڑ روپے حق مہر کی خبریں منظرعام پر آنے پر جہانگیر ترین کو بھی اپنا ردعمل دینا پڑا اوراپنے بیان میں کہاکہ عمران خان اور ریحام کی علیحدگی سے ان کا کوئی تعلق نہیں جبکہ ان کی طرف سے ریحام خان کو کسی مد میں کوئی رقم بھی ادا نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاوجہ معاملے میں اُنہیں گھسیٹا جارہاہے ، طلاق سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی کبھی نجی زندگی میں مداخلت کی ۔ ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کو کوئی اپارٹمنٹ دیا نہ حق مہر کی ادائیگی کی اور نہ ہی میرا اسلام آباد میں کوئی اپارٹمنٹ ہے۔

نکاح پڑھانے والے مفتی سعید نے کہاکہ ایک لاکھ روپے حق مہرمقررکیاگیاتھا اور وہ اداکردیاگیاتاہم وعدے کے مطابق وہ کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرناچاہتے ۔

سینئر صحافی طلعت حسین نے دعویٰ کیاکہ فریقین میں ہونیوالے معاہدے میں رقوم ور زبان بندی بھی شامل ہے ، زبان بندی ٹوٹی تو بہت سی چیزیں باہر آسکتی ہیں ۔ سینئرصحافی مظہر عباس کاکہناتھاکہ این اے 122میں ریحام خان کی فیملی نے ووٹ نہیں دیا تھا ، بظاہر یہ چھوٹی سی خبر تھی لیکن کئی معاملات سامنے آئے تھے ، عمران خان نے اصولوں کی بنیاد پر علیحدگی کا فیصلہ کیا اور مزید خبریں برطانیہ سے ہی آسکتی ہیں، ریحام خان کے بارے میں کچھ نہیں کہاجاسکتا لیکن وہ نہیں سمجھتے کہ اس ضمن میں عمران خان کوئی بات کریں گے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -