میرے اور ریحام کیلئے انتہائی تکلیف دہ لمحات ہیں ،نجی زندگی کا احترام کیا جائے،عمران خان

میرے اور ریحام کیلئے انتہائی تکلیف دہ لمحات ہیں ،نجی زندگی کا احترام کیا ...
میرے اور ریحام کیلئے انتہائی تکلیف دہ لمحات ہیں ،نجی زندگی کا احترام کیا جائے،عمران خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کے درمیان طلاق پر تبصرہ کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا ہے کہ یہ میرے لیئے ریحام کیلئے اور ہم دونوں کے خاندانوں کیلئے انتہائی تکلیف دہ لمحات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ میں سب سے درخواست کرتا ہوں کہ ہماری نجی زندگی کا احترام کیا جائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ریحام کے اخلاقی کردار اور ان کے امدادی کاموں کا بے حد احترام کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پیسوں کے لین دین کی تمام خبریں جھوٹی اور شرمناک ہیں ۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور ریحام خان کے درمیان طلاق ہو گئی ہے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -