ریحام خان کی لندن میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

ریحام خان کی لندن میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئیں
ریحام خان کی لندن میں مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئیں

  

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان انٹرنیشنل میڈیا کانفرنس میں شرکت کے لیے برطانیہ میں موجود ہیں جہاں اُن کی مصروفیات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ریحام خان کے لندن پہنچنے پر پاکستان تحریک انصاف لندن کے صدر میاں وحیدالرحمان نے اُن کا استقبال کیا اور وہ ہوٹل میں مقیم ہیں، اب تک وہ طلاق کی خبروں کے بریک ہونے کی توقع نہیں کررہی تھیں اور شیڈول کے مطابق ایک ہفتے کا دورہ تھا لیکن اب اُنہوں نے اپنا قیام بڑھادیاہے اور وہ برمنگھم میں موجود اپنی خواتین دوستوں کے ہاں کچھ دن قیام کریں گی ۔

دنیا نیوز کے مطابق ریحام خان کے قریبی ذرائع کاکہناتھاکہ ریحام خان کو آج ہی ایسی خبروں کے سامنے آنے کی توقع نہیں تھی اور وہ میڈیاکانفرنس میں شرکت کرناچاہتی تھیں لیکن اب شرکت کے حوالے سے ابہام پایا جاتا ہے ، ہوٹل میں موجود ریحام خان برمنگھم میں موجود اپنی سہیلیوں کے ساتھ شفٹ ہورہیں ہیں ۔رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کے قریبی لوگ اس ضمن میں کسی بھی قسم کا موقف دینے سے گریزاں ہیں اور ان کا موقف ہے کہ یہ دونوں کی ذاتی زندگی ہے جبکہ ریحام خان کو عمران خان کی وجہ سے ہی لندن میں بھرپور کوریج اور اہمیت ملی لیکن اب ان کی اہمیت کم ہوتی دکھائی دے رہی ہے تاہم ریحام خان کے مستقبل بعید کے کسی قسم کا لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔

شیڈول کے مطابق ریحام خان نے آج شام کانفرنس میں خطاب کرنا تھا اور پھر دونومبر کو برمنگھم اور تین کو مانچسٹر میں موجود ہوناتھا لیکن اب طلاق کی خبروں کے سامنے آنے کے بعد ریحام خان کی جلد وطن واپسی ممکن نہیں ۔

مزید :

قومی -