عمران خان کی جنوری میں شادی ، اکتوبر میں طلاق، 9ماہ 22دن کا ساتھ ، ریحام خان کی سیکٹرایف 10منتقلی کا انکشاف

عمران خان کی جنوری میں شادی ، اکتوبر میں طلاق، 9ماہ 22دن کا ساتھ ، ریحام خان کی ...
عمران خان کی جنوری میں شادی ، اکتوبر میں طلاق، 9ماہ 22دن کا ساتھ ، ریحام خان کی سیکٹرایف 10منتقلی کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی بھی ناکام ہوگئی اور افسوسناک خبر جمعہ کو سامنے آگئی جس کی تصدیق پی ٹی آئی کے ترجمان نے بھی کردی ۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان اور عمران خان کی شادی کا باضابطہ اعلان 6جنوری کوسامنے آیا تھا جس کے دودن بعد یعنی 8اکتوبر کو نکاح کی تقریب ہوئی ، مفتی سعید نے نکاح پڑھایا تھا لیکن شادی کی تقریب میں عمران خان کی بہنیں شریک نہیں ہوئی تھیں اور 9ماہ 22دن بعد ہی طلاق کی خبرآگئی ۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق عمران خان اور ریحام خان کی عائلی زندگی میں کشیدگی کے بعد پی ٹی آئی رہنماءاسد عمر نے بھی ثالثی کی کوشش کی لیکن تمام کوششیں ناکام ہوگئیں اور ریحام خان نے اپناسامان ایف 10میں موجود فلیٹ میں شفٹ کرلیا اور جمعرات کو لندن میں روانہ ہوگئیں جس کے بعد جمعہ کو اُن کی طلاق کی خبرسامنے آگئی ۔
ذرائع کاکہناتھاکہ پارٹی کی طرف سے ریحام خان کی سیاسی معاملات پر مداخلت کی مخالفت کی گئی لیکن مجموعی طورپر عمران خان کی عائلی زندگی میں پارٹی رہنماﺅں کی طرف سے کوئی مداخلت نہیں کی گئی ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -