اقلیتوں پر مظالم بند نہ کئے تو بھارت کی ترقی رک جائے گی،موڈیز کا مودی کو انتباہ

اقلیتوں پر مظالم بند نہ کئے تو بھارت کی ترقی رک جائے گی،موڈیز کا مودی کو ...
اقلیتوں پر مظالم بند نہ کئے تو بھارت کی ترقی رک جائے گی،موڈیز کا مودی کو انتباہ

  

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ہونے والے اقلیتوں پر مظالم کیخلاف دنیا بھر میں تنقید کا سلسلہ جاری ہے ۔گائے کے گوشت پر پابندی، سکھوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی ، دلت بچوں کی ہلاکت سمیت اقلیتوں پر ہونے والے کئی مظالم پر بین الاقوامی مالیاتی ادارے موڈیز نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو خبردار کیا ہے کہ اقلیوں پر مظالم کا سلسلہ بند کیا جائے ورنہ بھارت کی  ترقی رک جائے گی۔موڈیز کا کہنا ہے کہ مودی نے اپنے وزراءکو لگاد دیں ورنہ عالمی ساکھ کھودیں گے،بھارت میں اقلیتوں کیخلاف روا رکھے جانے والے مظالم کے بعد بھارت کیلئے 6سے7 فیصد سالانہ شرح ترقی کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوجائے گا۔ بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کیخلاف بھارت کے ادیب ، فنکار اور سائنسدان بھی احتجاج کررہے  ہیں اوران میں سےکئی نے اعلیٰ ترین اعزازات  بھی واپس کر دئیے ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -