عمرا ن خان ریحام کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے :فوزیہ قصوری کا انکشاف
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )تحریک انصاف کی رہنما فوزیہ قصوری نے کہا ہے کہ عمرا ن خان ریحام کے سیاست میں حصہ لینے کے حق میں نہیں تھے ۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق فوزیہ قصوری نے مزید کہا کہ ریحام خان اور عمران خان میں طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تمام تر توجہ بلدیاتی انتخابات پر ہے ۔