عمران خان اور ریحام میں علیحدگی کی وجہ پیسوں کا لین دین بنا: خاندانی ذرائع کا دعویٰ

عمران خان اور ریحام میں علیحدگی کی وجہ پیسوں کا لین دین بنا: خاندانی ذرائع کا ...
عمران خان اور ریحام میں علیحدگی کی وجہ پیسوں کا لین دین بنا: خاندانی ذرائع کا دعویٰ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان میں علیحدگی کا اعلان کردیاگیااور اس پر طرح طرح کے تبصرے اورخبریں آرہی ہیں ، ایکسپریس نیوز نے خاندانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیاہے کہ ریحام خان نے کراچی کے ایک صنعتکار اور لاہور سے پی ٹی آئی کے رہنماءسے اپنے ایک پراجیکٹ کیلئے پیسے لیے تھے اور یہ معاملہ خفیہ رکھنے کی کوشش کی لیکن کسی طرح یہ بات عمران خان تک بھی پہنچ گئی جس کی وجہ سے دونوں میں اختلافات شروع ہوگئے جو مزید بڑھتے چلے گئے ۔ ذرائع کے حوالے سے بتایاگیاکہ دونوں میں طلاق کے معاملات ایک ماہ پہلے ہی طے ہوگئے تھے جبکہ عمران خان کی دونوں بہنوں سے بھی صلح ہوچکی ہے ۔

مزید :

اسلام آباد -