مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنماءعمران خان کے خاندانی مسئلے پر تبصرہ نہ کرے: وزیراعظم کی ہدایت

مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنماءعمران خان کے خاندانی مسئلے پر تبصرہ نہ کرے: ...
مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنماءعمران خان کے خاندانی مسئلے پر تبصرہ نہ کرے: وزیراعظم کی ہدایت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کی خبریں منظرعام پر آنے اور اس کی تصدیق ہونے کے بعد مختلف رہنماﺅں کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ایسے میں وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ مسلم لیگ ن کا کوئی بھی رہنماءعمران خان کے خاندانی مسئلے پر تبصرہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ذاتی زندگی اور نجی معاملات کا احترام کیا جائے۔ واضح رہے کہ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی عورت کا عمران خان کے ساتھ رہنا مشکل ہے۔ اس بیان کے منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے یہ ہدایت جاری کی گئی ہے۔

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -