عمران خان اور ریحام کی طلاق رضامندی سے نہیں ہوئی ،دودن قبل جھگڑاہوا، طلاق بذریعہ ای میل ہوئی: عارف نظامی

عمران خان اور ریحام کی طلاق رضامندی سے نہیں ہوئی ،دودن قبل جھگڑاہوا، طلاق ...
عمران خان اور ریحام کی طلاق رضامندی سے نہیں ہوئی ،دودن قبل جھگڑاہوا، طلاق بذریعہ ای میل ہوئی: عارف نظامی

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی دوسری شادی اور پھر طلاق کی قبل ازوقت خبر بریک کرنیوالے سینئر صحافی عارف نظامی نے ایک مرتبہ پھر نئے انکشافات کردیئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔ٹی وی چینل 24پر گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی کاکہناتھاکہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، دودن قبل جھگڑاہوااوررریحام نے عمران خان پر بھی ہاتھ اٹھایا،  ریحام خان عمران خان کے مساوی کردار چاہتی تھیں اور خدشہ تھاکہ وہ عمران کو زہر ہی نہ دے دیں ۔

طلاق کے بعد عمران خان کا موقف بھی آگیا، اپیل کردی ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریںْ

عارف نظامی نے کہاکہ طلاق سیاسی نہیں ، ذاتی وجوہات پر ہوئی ، عمران خان شریف آدمی ہیں اور ان کیساتھ براہوا، وہ یہ بات دعوے کیساتھ کہہ سکتے ہیں کہ طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی ، دونوں کےبچے اس شادی سے ناخوش تھے اور شادی کے معاملے میں شروع سے ہی گڑبڑہوگئی تھی ، ریحام کی جعلی ڈگری کا معاملہ سامنے آگیا تھا

طلاق سے متعلق تفصیلی خبر پڑھنے کے لیے یہاں کلک کریں ۔ 

اُنہوں نے بتایاکہ جوڑے کی ازدواجی زندگی اجیرن ہوگئی تھی ،عمران خان اور ریحام خان میں دوروز قبل جھگڑا ہوا اور ریحام نے عمران پر ہاتھ  بھی اٹھا لیا تھا۔ صورتحال اس قدر خراب ہوچکی تھی کہ عمران کو اس بات کا خدشچہ تھا کہ کہیں ان کو زہر ہی نہ دیدیا جائے ان خدشات کے پیش نظر  عمران خان نے طلاق کا فوری فیصلہ کیا جس کے بعد انہوں نے بذریعہ ای میل طلاق بھیج دی ۔ 

طلاق کی خبروں کے بعد لیگی رہنمائوں کے بیانات ، وزیراعظم نواز کا نہایت قابل تحسین اقدام ، تفصیلات کیلئے یہاں کلک کریں۔

یادرہے کہ گزشتہ ماہ 22تاریخ کو ہی عارف نظامی نے طلاق کی خبر بریک کی تھی جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا بھی کرناپڑالیکن وہ اپنے موقف پر ڈٹے رہے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -