دبئی کے شیخ نہایان مبارک کی پاکستان کی موبائل پیمنٹس کمپنی میں تقریباََ57کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

دبئی کے شیخ نہایان مبارک کی پاکستان کی موبائل پیمنٹس کمپنی میں ...
دبئی کے شیخ نہایان مبارک کی پاکستان کی موبائل پیمنٹس کمپنی میں تقریباََ57کروڑ روپے کی سرمایہ کاری

  

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی کے شیخ نہایان مبارک ال نہایان نے پاکستان کی تیزی سے ابھرتی موبائل پیمنٹس کمپنی انوو 8لمیٹیڈ میں 5.4 ملین ڈالر (یعنی تقریباََ57کروڑ روپے)کی سرمایہ کاری کر دی ہے ۔ شیخ نہایان مبارک نے کہا ہے کہ میں نے مختلف موبائل پیمنٹس اور کامرس کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی ہے اور میں نے ان کمپنیوں کی انتظامیہ ، پیداواری پلیٹ فارم اور ان کمپنیوں کے بانیوں کی دور اندیشی کو بہترین پانے کے بعد سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ۔ انوو 8لمیٹیڈخطے میں تیزی سے ابھرتی موبائل پیمنٹس کمپنی ہے جبکہ کمپنی انتظامیہ پاکستانی مارکیٹ سے وابستہ ہے ۔ایوارڈ وننگ پیداوار اورخدمات کے باعث انوو 8لمیٹیڈافریقہ اور مشرق وسطیٰ میں اپنے قدم جما رہی ہے ۔

کمپنی کے چیئرمین اور سی ای او حسین اے شیخ کا کہنا ہے کہ 2020سے قبل انوو 8کو دنیا کی سرفہرست موبائل پیمنٹس کمپنی بنانے کے لئے کوشاں ہیں ، گزشتہ ڈیڑھ سال میں کمپنی کی پراڈکٹس اور سروسز کی خطے سے باہر بھی مانگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ مزید برآں کمپنی کے صدر اورشریک بانی بشیر شیخ نے کہاکہ مستقبل قریب میں مشرق وسطیٰ اور افریقہ میں اپنی پیداوار بڑھانے کے لئے اپنے فنڈز بروئے کار لائینگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ انوو 8پاکستان میں 2004ءسے موبائل پیمنٹس شعبے کے فروغ کےلئے کام کر رہی ہے ۔اسوقت خطے میں ہمیں پراڈکٹس اور سروسز کے حصول کے لئے ان گنت پیشکشیں ہیں اور خطے میں ہماری صارفین کی تعداد بھی بہت بڑی ہے۔ ایک بڑی سرمایہ کاری کے تحت یہ پہلی بار ممکن ہو سکا ہے کہ گوگل پلے سٹور، ایپل، ایپ سٹور، آئی ٹونزاور سکائپ سمیت 50کمپنیوں کی پراڈکٹس مقامی سطح پر پاکستانی صارفین کو مہیا کی جا رہی ہیں ۔

مزید :

بین الاقوامی -