عمران کو شادی راس نہیں،وسیم اکرم دس بھی کرلیں تو کامیاب ہوں گی،ماہرعلم نجوم سامعہ خان

عمران کو شادی راس نہیں،وسیم اکرم دس بھی کرلیں تو کامیاب ہوں گی،ماہرعلم نجوم ...
عمران کو شادی راس نہیں،وسیم اکرم دس بھی کرلیں تو کامیاب ہوں گی،ماہرعلم نجوم سامعہ خان

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ماہرعلم نجوم سامعہ خان نے کہاہے کہ شادی نصیبوں سے کامیاب ہوتی ہے لیکن عمران خان شادی کے معاملات میں کمزور ہیں ،ان کی شخصیت میں جتنا کرزمہ موجود ہے ، اتنا ہی شادی کے معاملے میں کمزورمقدر لے کر پیداہوئے ہیں ، شادی کا مشورہ پہلے بھی نہیں دیا اور اب  بھی نہیں دیناچاہتی ، اللہ سب کچھ دیکھ رہاہے لیکن میرا خیال ہے کہ اس سے عمران خان کی سیاست کو نقصان نہیں ہوگا، یہ سب قسمت کا کھیل ہے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے سامعہ خان کاکہناتھاکہ عمران خان کو شادی راس ہی نہیں ، وہ عوام کی خدمت کریں اور دوسروں کی بچیوں کی شادی کرائیں ، ہرچیز پسند سے ملناضروری نہیں ،البتہ ریحام خان شادی ضرورکریں گی ۔

ایک سوال کے جواب میں اُن کاکہناتھاکہ عمران خان نے شادی کی تو ان کی زندگی سے متعلق بھی کئی افواہیں تھیں لیکن اس وقت بھی ان کا کہناتھاکہ یہ وہ گولی ہے جوان کے سیاسی زوال کا سبب بن سکتی ہے ، وہ سمجھتی ہیں کہ اس علیحدگی سے سیاست متاثرنہیں گی بلکہ یہ ایک قسمت کا کھیل ہے اورعمومی طورپر ذاتی زندگیوں سے سیاست کا کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

سامعہ خان نے لگے ہاتھوں سابق کپتان وسیم اکرم کے بارے میں بھی پیشن گوئیاں کردیں اور کہاکہ اگر وہ 10شادیاں بھی کرلیں تو کامیاب رہیں گے ۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -