سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا،آرمی چیف جنرل ...
سعودی عرب کی سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا،آرمی چیف جنرل راحیل شریف

  

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک )آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کو نظریاتی اور جغرافیائی خطرے کی صورت میں پاکستان ساتھ کھڑا ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پبی میں قومی انسداد دہشتگردی سنٹر جہلم کا دورہ کیاجہاں انہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کی مشترکہ مشقوں الشہاب کا جائزہ لیا ۔آئی اسی پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا مشقوں سے دونوں ممالک کی انسداد دہشتگردی کی کوششیں با ر آور ہوں گی ۔انشاءاللہ ہرقسم کی دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی سالمیت کو خطرہ ہوا تو پاکستان بھرپور ساتھ دے گا ،سعودی عرب کو سلامتی اورجغرافیائی خطرے کی صورت میں پاکستان ساتھ کھڑا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے برادرانہ اور تاریخی تعلقات ہیں ۔مشقوں میں حصہ لینے والے جوانوں سے ملاقات کرتے ہوئے آرمی چیف نے ان کی جانثار ی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کی یہ مشترکہ فوجی مشقیں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے کی جا رہی ہیں ۔اس موقع پر سعودی عرب کا چھ رکنی عسکری وفد بھی ہمراہ تھا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -