صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات‘پاک فوج کا حساس پولنگ سٹینشنز والے علاقوں میں گشت
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبائی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔بلدیاتی انتخابات کے پیش نظر شہر بھر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے اہلکار حساس پولنگ سٹینشنز والے علاقوں میں گشت کر رہے ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے بروقت نمٹا جا سکے ۔ واضح رہے کہ بلدیاتی انتخابات کل بروز ہفتہ 31اکتوبر کو ہونگے جبکہ لاہور میں 839پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے ۔