عمران، ریحام میں علیحدگی ان کا نجی معاملہ ہے ،تبصرہ نہیں کروں گا،آصف زرداری

عمران، ریحام میں علیحدگی ان کا نجی معاملہ ہے ،تبصرہ نہیں کروں گا،آصف زرداری
عمران، ریحام میں علیحدگی ان کا نجی معاملہ ہے ،تبصرہ نہیں کروں گا،آصف زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ ریحام خان اور عمران خان کے درمیان طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے میں کسی کی نجی زندگی پر تبصرہ نہیں کروں گا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کے درمیان طلاق کے بعد مختلف سیاسی رہنماﺅں نے مختلف انداز سے تبصرہ کیا ہے جبکہ بیشتر نے اس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے نجی معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکا ر کیا ہے۔اس حوالے سے سابق صدر آصف علی زراری کا کہنا تھا کہ عمران اور ریحام میں طلاق ان کا نجی معاملہ ہے میں تبصرہ نہیں کروں گا ۔دریں اثنا پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تمام پی پی رہنماﺅں کو عمران خان کے گھریلو معاملے پر بیانات دینے سے روک دیا ہے ۔