بلدیاتی انتخابات، فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دیدیا: سیکرٹری الیکشن کمیشن

بلدیاتی انتخابات، فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دیدیا: سیکرٹری ...
بلدیاتی انتخابات، فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دیدیا: سیکرٹری الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دیدیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے فوج کو سول انتظامیہ کی معاونت کا اختیار دیدیا ہے تاہم فوج کوئیک رسپانس فورس کے طور پر تعینات ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ گجرات میں انتظامیہ کی جانبداری کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے باعث گجرات میں رینجرز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے مطابق انہوں نے گزشتہ روز فیصل آباد میں جلسے کا بھی نوٹس لے لیا ہے اور اس سے متعلق رپورٹ بھی آ گئی ہے جس کا جائزہ لینے کے بعد کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -