دو ماہ پہلے تک عمران خان ریحام کو روزانہ پھول کا تحفہ دیتے تھے:میک اپ آرٹسٹ

دو ماہ پہلے تک عمران خان ریحام کو روزانہ پھول کا تحفہ دیتے تھے:میک اپ آرٹسٹ
دو ماہ پہلے تک عمران خان ریحام کو روزانہ پھول کا تحفہ دیتے تھے:میک اپ آرٹسٹ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ریحام خان کی میک اپ آرٹسٹ ستارہ نے انکشاف کیاہے کہ عمران خان دوماہ قبل تک ریحام خان کو روزانہ پھولوں کاتحفہ دیتے تھے ، دونوں کے تعلقات کچھ عرصے سے خراب ہوئے ہیں لیکن کبھی اس حدتک عام نہیں ہوئے تھے ۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے ستارہ کاکہناتھاکہ ریحام جب سے پاکستان آئی ہیں، میں اس دن سے ان کے ساتھ کام کررہی ہوںگاہے بگاہے گھریلو باتوں پر میں اور ریحام آپس میں ڈسکس کرلیتی تھیں ، کبھی موڈ خراب ہوتا تھا اور کبھی اچھا، ان کے آپس میں اختلافات تھے لیکن اتنے اوپن کبھی نہیں تھے، خان صاحب تو کہتے تھے کہ مجھے ریحام دنیا سے پیاری ہے، کل تک خان صاحب نے ان کو خوشی خوشی کے ساتھ رخصت کیا اورایسی کوئی بات علم میں نہیں آئی ۔ستارہ کاکہناتھاکہ خان صاحب کا بہنوں کے ساتھ جو معاملہ تھا، وہی سمجھ میں آرہا ہے، خان صاحب آگے فیملی کو چلانا بھی چاہتے تھے اور بہت سی خواہشات بھی تھیں۔

مزید :

اسلام آباد -