تیسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کو دھچکے، عمران خان اور مارک ووڈ ان فٹ ہوگئے
شارجہ ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر عمران خان پریکٹس کے دوران انجری کا شکار ہوگئے جس کے بعد وہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔پہلے دونوں ٹیسٹوں میں ان کا ریکارڈ کافی اچھا رہا تھا اور انہوں نے ٹیم کیلئے کئی وکٹیں بھی حاصل کیں پریکٹس کے دوران گیند ان کے ہاتھ پر لگئی جس کے بعد ان کو چار ٹانکے لگے۔دوسری طرف انگلش ٹیم کو بھی اس وقت شدید دھچکا لگا جب ان کے آل راونڈر مارک ووڈ انجری کا شکار ہو کر تیسرے اور آخری ٹیسٹ سے باہر ہوگئے اس طرح دونوں ٹیموں کو میچ سے قبل شدید دھچکے لگے ہیں