سندھ میں 1ہزار 53اور پنجاب میں3ہزار 551انتہائی حساس ہیں :سیکریٹری الیکشن کمیشن

سندھ میں 1ہزار 53اور پنجاب میں3ہزار 551انتہائی حساس ہیں :سیکریٹری الیکشن کمیشن
سندھ میں 1ہزار 53اور پنجاب میں3ہزار 551انتہائی حساس ہیں :سیکریٹری الیکشن کمیشن

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوران حساس علاقوں میں فوج گشت کرے گی اور فوج کو سول انتظامیہ کی مدد کے اختیارات بھی دے دئیے گئے ہیں ۔سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخا بات کے انتظامات کے حوالے سے میڈ یا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں 4019پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیںجن میں سے انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز کی تعداد 1053جبکہ 1557حساس پولنگ سٹیشن ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخاب کے پہلے مرحلے میںرجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 46لاکھ 17ہزار 24ہے۔سندھ میں آٹھ اضلاع میں 2333نشستوں پر انتخاب ہو رہا ہے جن پر 10ہزار 87امید وار مد مقابل ہو نگے ۔ پنجاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بابر یعقوب نے کہا کہ پنجاب میںمعا ملات ٹھیک چل رہے ہیں۔پنجاب کے 12اضلاع میں 16ہزار 266پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں ۔پنجاب میں 3ہزار 551پولنگ سٹیشن انتہائی حساس جبکہ 8300حساس ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ امن کی خراب صورتحال پر فوج پولنگ سٹیشن کے اندر جا سکے گی ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے خاتمے کے باوجود ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ایکشن لینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ پولنگ کا عمل ختم ہو نے سے قبل نتیجہ نہیں دیا جا سکتا ۔

مزید :

اسلام آباد -