مفتی محمد سعید نے عمران خان کو ایک بار پھر شادی کا مشورہ دے دیا
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور ریہام خان کا نکاح پڑھانے والے مفتی محمد سعید نے عمران خان کو ایک بار پھر شادی کا مشورہ دے دیا۔ وہ نکاح کی طرح طلاق کی تفصیلات بتانے سے بھی گریزاں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران خان کو شادی کا مشورہ ضرور دیا ہے لیکن کسی خاتون کا نام نہیں دیا۔ جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ جو شخص بھی شادی کے بغیر ہو,اسے ضرور شادی کرنی چاہیے۔مفتی سعید کا مزید کہنا تھا کہ ای میل پر طلاق ہوجاتی ہے لیکن اس بات کی تصدیق کرنی چاہیے کہ ای میل طلاق دینے والے شخص نے ہی بھیجی ہے۔