معروف شخصیات کی وہ پانچ شادیاں جو حقیقی زندگی میں کم اور خبروں میں زیادہ چلیں ‎

معروف شخصیات کی وہ پانچ شادیاں جو حقیقی زندگی میں کم اور خبروں میں زیادہ چلیں ...
معروف شخصیات کی وہ پانچ شادیاں جو حقیقی زندگی میں کم اور خبروں میں زیادہ چلیں ‎

  

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)شادی د و لوگوں کے میلاپ کا بہترین اور خوبصورت ذریعہ ہے جس کے بغیر انسانی زندگی مکمل نہیں ہوتی اور ہر کسی کو ہمسفر کی ضرورت پڑتی ہے ۔لیکن آج ہم آپ کو ایسی پانچ جوڑیوں کے بارے میں بتائیں گے جو کہ زیادہ دیر ایک ساتھ نہ رہ سکیں ۔

اعصام الحق اور فاحا مخدوم

ٹینس سٹار اعصام الحق کی کلنیکل سائیکالوجسٹ فاحا مخدوم سے شادی 2011میں ہوئی لیکن یہ شادی زیادہ دیر کامیاب نہ ہوسکی اور 9ماہ بعد ہی اختتام کو پہنچ گئی ۔دونوں ایک ساتھ انتہائی خوبصورت لگتے تھے اور زندگی بھی ٹھیک چل رہی تھی لیکن کوئی سوچ بھی نہیں سکتا کہ ان دونوں کا ساتھ صرف 9ماہ تک ہی رہے گا ۔

گلوکار ہ عینی خالد اور ملک نورید اعوان

گلوکارہ عینی خالد نے دبئی کے بزنس مین ملک نورید اعوان کے ساتھ پسندکی شادی کی لیکن شادی کے چھ ماہ بعد ہی عینی ہنگامی طورپر لندن آ گئیں اور انہوںنے کہا کہ گھریلو ناچاکی کی وجہ سے وہ ملک نورید سے علیحدگی اختیار کرنے کافیصلہ کیاہے جبکہ ملک نورید اعوان نے الزام عائد کیا کہ عینی مبینہ طور پر دس ملین کیش اور چالیس ملین کے زیورات گھر سے چرا کر فرار ہو گئیں ہیں جبکہ عینی نے ان تمام الزامات کو مسترد کر تے ہوئے کہا کہ وہ اپنی زندگی بچانے کیلئے وہاں سے بھاگ کر آئیں ہیں ۔

عمران خان اور ریحام خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان سے جنوری 2015میں اسلام آباد بنی گالہ میں دوسری شادی کی لیکن شادی کے کچھ ماہ گزرنے کے بعد ہی دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے ہو اور 10ماہ کی شادی اختتام کو پہنچی ۔پی ٹی آئی کے ایک رہنما کے مطابق دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ باہمی رضامندی سے کیاہے ۔

کم کارڈیشن اور کرس ہمپریز

ماڈل و ادکارہ کم کارڈیشن اور این بی اے باسکٹ بال پلیئر کرس ہمپریز کی شادی بھی زیادہ دیر نہ رہ سکی اور شادی کے محض ڈھائی ماہ بعد ہی دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا ۔کم کارڈیشن کا کہناتھا کہ ان دونوں کے دمیان کچھ ایسے اختلافات ہیں جو کہ قابل مفاہمت نہیں ہیں جس کی وجہ سے انہوں نے علیحدگی کافیصلہ کیاہے ۔

برٹنی سپرئرز اور جیسن الیگزینڈر

ممکنہ طورپر برٹنی سپیئرز اور جیسن کی شادی تاریخ میں سب سے کم عرصہ تک قائم رہنے والی شادی ہو سکتی ہے کیونکہ برٹنی سپیئرز نے اپنے بچپن کے دوست جیسن الیگزینڈر سے شادی کی لیکن شادی صرف 55گھنٹے ہی رہ سکی اور شادی کے دودن بعد ہی طلاق کیلئے عدالت سے رجوع کر لیا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -