اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار شاہد حسین نے ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار شاہد حسین نے ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی مکمل کر ...
اوپن یونیورسٹی کے لیکچرار شاہد حسین نے ماس کمیونیکیشن میں پی ایچ ڈی مکمل کر لی

  

اسلام آباد(پ ر) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات کے لیکچرار شاہد حسین نے ماس کمیو نیکیشن میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ہے۔ ڈگری کی تکمیل میں انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں، والدین کی دعاﺅں اور احباب کے تعاون کو سراہتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق شاہد حسین جو کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں بطور لیکچرار گزشتہ طویل عرصے سے خدمات انجام دے رہے ہیں، انہوں نے ماس کمیو نیکیشن میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا حصول ان کے لیے باعث اعزاز ہے۔ڈاکٹر شاہد حسین کا مقالہ بین الاقوامی شہرت کے حامل پروفیسرز نے منطور کیا ہے اور مقالے کی تعریف کی ہے ۔

ڈاکٹر شاہد حسین یونیورسٹی کی سطح پر تعلیم و تحقیق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ پبلک ریلیشنز اور ایڈورٹائزنگ میں بھی مہارت رکھتے ہیں ۔ اس کے علاوہ وہ ماس کمیونیکیشن کے دوسرے مضامین پر بھی پبلک اور پرائیویٹ یونیورسٹیوں میں لیکچرز دیتے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد پورے تعلیمی کیریئر میں امتیاز رکھتے ہیں اور اسکے علاوہ انہوں نے اپنے پروفیشنل کیریئر میں بھی بہت سے امتیاز اور ایوارڈز حاصل کیے ہیں ۔ وہ ترقیاتی اور سماجی موضوع پر اخبارات میں کالم نگاری بھی کرتے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -