پرویز رشید نے پہلی مرتبہ عمران خان کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی

پرویز رشید نے پہلی مرتبہ عمران خان کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی
پرویز رشید نے پہلی مرتبہ عمران خان کے معاملے پر خاموشی اختیار کر لی

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )وفاقی وزیر اطلاعات نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے معاملے پر خاموشی اختیار کرلی ۔عمران خان کے حکومت مخالف بیانات پر فوری ردعمل ظاہر کرنے والے مسلم لیگ کے رہنمااور وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشیدسے جب میڈ یا کے نمائندوں نے عمران خان اور ریحام خان کی طلاق کے حوالے سے سوالات کیے تو انہوں نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کرلی اور اس معاملے سے متعلق بات کرنے سے انکار کردیا ۔اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا چاہیے ۔قدرتی آفات کی وجہ سے ملک کو کہیں اور منتقل نہیں کیا جا سکتا تاہم ان سے بچنے کے لیے اقدامات کرنے ضروری ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا میں سیلاب کے دوران گا ڑیاں تنکوں کی طرح بہہ گئیں ،وہاں بھی قدرتی آفات سے ویسے ہی نقصانات ہوتے ہیں جیسے ہمارے ملک میں ہوتے ہیں لیکن امریکا میں ان سے نمٹنے کے لیے انتظامات کیے جاتے ہیں ۔

مزید :

اسلام آباد -