عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے :زرداری

عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے :زرداری
عمران خان اور ریحام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے :زرداری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان اور ریہام خان کی طلاق ان کا ذاتی معاملہ ہے،وہ اس پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری نے بھی پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں کو طلاق کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے روک دیا ہے۔ اپنے بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ سیاسی لوگ معاشرے کے ہر طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں، فرد کی ذاتیات کا احترام کرنا چاہیے اور ایسا کچھ بھی کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو اخلاقیات کے دائرے سے باہر ہو۔

مزید :

قومی -