بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں کھلی رہیں گی

بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں کھلی رہیں گی
 بلدیاتی انتخابات کے موقع پر پنجاب بھر کی عدالتیں کھلی رہیں گی

  

لاہور(نامہ نگار خصوصی)چیف جسٹس ہائیکورٹ منظور احمد ملک نے 31اکتوبر کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے روز لاہورہائیکورٹ اورصوبہ بھر کی ماتحت عدالتوں میں چھٹی کرنے کی سمری مسترد کردی۔ لاہورہائیکورٹ اورپنجاب بھر کی ماتحت عدالتیں 31 اکتوبر کو معمول کے مطابق کام کریں گی۔ہائیکورٹ کی اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے چیف جسٹس ہائی کور ٹ کو سمری بھجوائی گئی جس میں کہاگیا کہ ڈی سی اوز نے لاہورسمیت بلدیاتی انتخابات والے 12اضلاع میں مقامی چھٹی کے نوٹفیشکن جاری کیے گئے ہیں۔ سمری میں چیف جسٹس ہائیکورٹ سے 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات والے اضلاع کی عدالتوں میں مقامی چھٹی کرنے کی منطوری دینے یا مسترد کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ چیف جسٹس نے یہ سمری مسترد کردی۔ اب لاہورہائیکورٹ اورپنجاب بھر کی ماتحت عدالتیں 31اکتوبر کو بلدیاتی انتخابات والے اضلاع میں معمول کے مطابق کام کریں گی۔

مزید :

لاہور -