اداکارہ میرا کی والدہ فراڈ کیس میں فرد جرم کے لئے طلب

اداکارہ میرا کی والدہ فراڈ کیس میں فرد جرم کے لئے طلب
اداکارہ میرا کی والدہ فراڈ کیس میں فرد جرم کے لئے طلب

  

لاہور(نامہ نگار)سپیشل جج اینٹی کرپشن پرویز علی شاہ نے کاہنہ کا پلاٹ خوردبرد کیس میں ملوث فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ اور سلامت علی کو فرد جرم کے لئے 20 نومبر کو طلب کرلیاہے۔سپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت میں کاہنہ کے عظمت علی نے فلمسٹار میرا کی والدہ شفقت زہرہ،سلامت علی کے خلاف کاہنہ کا پلاٹ خوردبرد کرنے کے الزام میں چالان پیش کررکھا ہے عدالت نے شفقت زہرہ اور سلامت علی کی حاضری مکمل کرنے کے بعد دونوں کو فرد جرم کے لیے بیس نومبر کو طلب کرلیا ہے عدالت نے پراسکیوشن کو اسی روز گواہ بھی پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔کاہنہ کے عظمت علی نے شفقت زہرہ اور سلامت علی پر الزام عائد کررکھا ہے کہ انہوں نے جعل سازی سے پلاٹ کی رجسٹری لی بعد میں اس کو مبینہ طورپر اپنے نام کرالی۔

مزید :

لاہور -