عدالتوں میں ملزم پیش نہ کئے ،پولیس الیکشن ڈیوٹیاں کرتی رہی

عدالتوں میں ملزم پیش نہ کئے ،پولیس الیکشن ڈیوٹیاں کرتی رہی
عدالتوں میں ملزم پیش نہ کئے ،پولیس الیکشن ڈیوٹیاں کرتی رہی

  

لاہور(نامہ نگار)بلدیاتی انتخابات میں پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی لگنے کی وجہ سے ماتحت عدالتوں میں کوئی ملزم پیش نہ کیا گیا جس کی وجہ سے فوجداری مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی۔تمام عدالتوں کو نائب کورٹ پولیس لائن طلب کرلئے گے۔بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے پولنگ اسٹیشنوں پر پولیس کی نفری تعینات کرنے کے لیے عدالتوں کے نائب کورٹ کانسٹیبلوں کو فوری طور پر پولیس لائن میں طلب کرلیا گیاجبکہ دیگر پولیس اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہونے کی وجہ سے عدالتوں میں پشی کے لئے جیل سے کسی بھی ملزم کو لا کر پیش نہیں کیا گیا۔جس کی وجہ سے عدالتوں میں فوجداری مقدمات کی سماعت نہ ہوسکی سارا دن عدالتوں کے بخشی خانے ویران پڑے رہے عدالتوں میں ملزمان پیش نہ ہونے کی وجہ سے ہزاروں مقدمات میں اگلی تاریخیں دے دی گئی۔جبکہ دیگر مقدمات جن میں ملزمان کا پیش ہونا ضروری نہ تھا ان کیسوں کی باقاعدگی سے سماعت کی جاستی رہی۔

مزید :

لاہور -