ریحام کو طلاق کا معاملہ، پی ٹی آئی کے رہنماوں کو تبصروں سے روک دیا گیا، میڈیا سے بھی فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل

ریحام کو طلاق کا معاملہ، پی ٹی آئی کے رہنماوں کو تبصروں سے روک دیا گیا، میڈیا ...
ریحام کو طلاق کا معاملہ، پی ٹی آئی کے رہنماوں کو تبصروں سے روک دیا گیا، میڈیا سے بھی فیصلے کا احترام کرنے کی اپیل

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ریحام خان کو طلاق کے معاملے پر پارٹی رہنماوں کو تبصروں سے روک دیاہے۔ پارٹی کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ اس بارے میں بلا جواز قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ہدایات دی ہیں کہ اس بارے میں کسی قسم کی بیان بازی نہ کی جائے اور اس معاملے کو کسی سطح پر زیر بحث نہ لایا جائے۔ انہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اس معاملے میں کوئی تبصرہ نہ کیا جائے اور اس فیصلے کا احترام کیا جائے

مزید :

قومی -اہم خبریں -