ایک کتے نے نو زائیدہ بچی کی جان بچا لی
ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر ایک تصویر چھائی ہوئی ہے جس میں ایک کتا ایک چھوٹی سی بچی کو منہ میں دبائے بھاگتا دکھائی دیتا ہے۔ اخبار صدا کے مطابق یہ نوزائیدہ بچی ممکنہ طور پر اس کی ماں کی طرف سے کوڑے میں پھینکی گئی تھی تاہم اس کتے نے نوزائیدہ بچی کو منہ میں دبائے ایک قریبی گھر میں پہنچا دیا جہاں کے رہائشیوں نے بچی کو ہسپتال پہنچا دیا ۔ یوں اس کی جان بچ گئی۔ عربی اخبار کا کہنا ہے کہ یہ تصویر شیئر کرنے والے صارفین کی جانب سے اس واقعے کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ یہ بھی واضح نہیں ہو سکا کہ یہ واقعہ سعودی عرب میں پیش آیا یا کسی اور ملک میں۔