اس آدمی نے دنیا کی سیر کے لئے فرسٹ کلاس کی 60لاکھ روپے کی ٹکٹ صرف 30ہزار روپے میں خرید ڈالی، انتہائی انوکھا طریقہ

اس آدمی نے دنیا کی سیر کے لئے فرسٹ کلاس کی 60لاکھ روپے کی ٹکٹ صرف 30ہزار روپے ...
اس آدمی نے دنیا کی سیر کے لئے فرسٹ کلاس کی 60لاکھ روپے کی ٹکٹ صرف 30ہزار روپے میں خرید ڈالی، انتہائی انوکھا طریقہ

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ہوائی جہاز کی فرسٹ کلاس میں لگژری کیبن میں سفر کرنا ہر شخص کا خواب تو ہو سکتا ہے مگر ہر شخص اس کا خرچ برداشت نہیں کر سکتا۔ لیکن ایک ٹریول بلاگر نے اس لگژری کیبن میں پوری دنیا صرف 300ڈالرز (تقریباً30ہزار روپے)میں گھوم لی جس کا اصل کرایہ 60ہزارڈالرز(تقریباً60لاکھ روپے)سے بھی زیادہ ہے۔امریکی ریاست کیلیفورنیا کے 26سالہ سام ہوانگ نامی اس بلاگر نے ایمریٹس ایئرلائنز کی پرواز میں 5براعظموں کے 7ممالک میں 11شہروں کی سیر کی۔

مزید جانئے: ایک کتے نے نو زائیدہ بچی کی جان بچا لی

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ سام ہوانگ نے اس ناممکن کو ممکن کیسے بنایا؟ ہوا یوں کہ سام ہوانگ ایک دن الاسکا ایئرلائنز کی ویب سائٹ پر ایوارڈ بکنگ کے لیے کوشش کر رہا تھا۔ ویب سائٹ کی طرف سے اسے کچھ ایسے روٹس دیئے گئے جو عموماً اس ایئرلائنز کی طرف سے کسی کو نہیں دیئے جاتے۔ سام ہوانگ نے ویب سائٹ پر مزید کوشش جاری رکھی اور بالآخر دنیا کی سیر کا ایک ٹکٹ جیت گیا۔ اب اسے محض ایئرپورٹ کی فیس اور ٹیکس دینا تھے جو 300ڈالر بنتے تھے۔ ایمریٹس ایئرلائنز الاسکا ایئرلائنز کی پارٹنر ہے اس لیے سام ہوانگ نے اپنے پوائنٹس ایمریٹس ایئرلائنز پر سفر کرتے ہوئے خرچ کرنے کو ترجیح دی اور اس طرح اس نے اتنی قلیل رقم میں پوری دنیا دیکھ لی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -