چوری اوپر سے سینہ زوری؟ فحش اداکارہ نے اپنے ہی ماں باپ کے خلاف مقدمہ کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی چکراجائے

چوری اوپر سے سینہ زوری؟ فحش اداکارہ نے اپنے ہی ماں باپ کے خلاف مقدمہ کردیا، ...
چوری اوپر سے سینہ زوری؟ فحش اداکارہ نے اپنے ہی ماں باپ کے خلاف مقدمہ کردیا، وجہ ایسی کہ جان کر کوئی بھی چکراجائے

  

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)ماں باپ کو ناخلف بچوں کو عاق کرتے تو آپ نے بہت سنا ہو گا مگر روس میں فحش فلموں کی ایک اداکارہ نے اپنے والدین ہی کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا ہے۔ہوا یوں کہ جب ولادی سلیوا زاتیاگیلوا (Vladislava Zatyagalova)کے والدین کو اس کے کیریئر کے بارے میں معلوم ہوا تو ان پر تو قیامت ہی ٹوٹ پڑی کہ ان کی بیٹی یہ کس راستے پر چل پڑی ہے۔ بالآخر انہوں نے اسے گھر سے بے دخل کرنے کا سوچا اور گھر کے تمام تالے بدل دیئے تاکہ وہ کھول کر گھر میںد اخل نہ ہو سکے۔

اداکارہ جب گھر واپس آئی تو اس نے چابی سے گھر کا تالہ کھولنے کی کوشش کی مگر وہ نہ کھلا۔ والدین کے اس طرح گھر سے بے دخل کرنے پر 20سالہ اداکارہ عدالت چلی گئی اور اپنے ماں باپ کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ” اس کے والدین تنگ ذہن اور تنگ نظر ہیں اس لیے انہوں نے میرے کام کی مذمت کی اور مجھے گھر سے نکالا۔ انہیں صرف معاشرے میں اپنے تشخص کی فکر ہے مگر مجھے اس کی پرواہ نہیں۔“اداکارہ نے اپنے والدین پر تشدد کا الزام بھی لگایا ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -